میلبرن ٹیسٹ میں شکست کیوں ہوئی مصباح الحق نے وجہ بتادی

اہم مواقع پر چانسز ضائع ہونے سے پوزیشن خراب ہوئی، دونوں اننگز میں اہم کیچز ڈراپ کیے گئے، سابق کپتان


Sports Reporter December 29, 2023
ٹیم مجموعی طور پر بہتر کھیلی لیکن اہم مواقع پر چانسز ضائع ہونے سے پوزیشن خراب ہوئی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے میلبرن ٹیسٹ میں ناقص فیلڈنگ کو شکست کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔

لاہور میں بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا مؤقف تھا کہ میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مجموعی طور پر بہتر کھیلی لیکن اہم مواقع پر چانسز ضائع ہونے سے پوزیشن خراب ہوئی، میچ کی دونوں اننگز میں دو اہم مواقع پر کیچز ڈراپ کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بطور کپتان شان مسعود نے بہتر فیصلے کیے اس کی بیٹنگ کارکردگی بھی سب سے بہتر رہی۔ آسٹریلیا میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کنڈیشنز مشکل ترین ہوتی ہیں کسی بھی ٹیم کے لیے وہاں پرفارمنس دینا آسان نہیہں رہا۔

مزید پڑھیں: کھلاڑیوں پر سختیاں کیوں کی جارہی ہیں، حفیظ کا جواب آگیا

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اپنی سرزمین پر آسٹریلیا کو شکست دینا بہت مشکل کام ہے، پاکستان کھلاڑی بہت کم تیاری کے ساتھ سیریز کھیلنے گئے، لڑکے بھی زیادہ تجربہ کار نہیں تھے، پاکستانی ٹیم کو زیادہ اچھی تیاری کے ساتھ وہاں جانا چاہیے تھا۔

یہ پڑھیں : پاکستان کا خواب پورا نہ ہوسکا، میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا فتحیاب

ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہفتے کے کیمپ کے ساتھ آسٹریلیا میں جاکر سیریز جیتنے کا صرف خواب ہی دیکھا جاسکتا ہے، پاکستان کو زیادہ اچھی تیاری اور پلاننگ کی ضرورت تھی، ماضی میں بھی ہم نے اس طرح کی وہاں جاکر سیریز کھیلی ہیں، اس کے مقابلے میں دوسری ٹیم سال ڈیڑھ سال پہلے پلاننگ کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ میں شکست! حفیظ نے بھی امپائرنگ پر سوال اٹھادیا

مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے دورے کے لیے کم از کم ایک ماہ پہلے وہاں جاکر خود کو کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونے کی ضرورت ہوتی ہے، پاکستانی ٹیم کا کمبی نیشن بھی نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بولنگ اٹیک میں ڈبیو ہوئے ہیں، ان سب چیزوں کو دیکھ کر پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔