کراچی نجی اسٹیل مِلز میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

فائربریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا، ذرائع

—فائل فوٹو

بن قاسم کے علاقے میں فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے میں اسٹیل کمپنی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی، آگ نے فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا ، آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔


فیکٹری انتطامیہ نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ اس دوران 2 افراد جاں بحق اور ایک ملازم زخمی ہوگیا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق مرنے والوں میں جمیل اور عابد شامل ہیں جبکہ زخمی کی حالت بھی تشویشناک ہیں مرنے والے دونوں ملازمین بن قاسم کے رہائشی اور مذکورہ فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔
Load Next Story