دیربالا میں مسافر گاڑی کھائی میں جاگری 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی

واقعہ دیر بالا کے علاقے اسلام کوٹ میں پیش آیا جہاں ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوگئی

(فوٹو : انٹرنیٹ)

دیربالا میں فور ویل ڈاٹسن بے قابو ہوکر گہرے گڑھے میں جاگری نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ دیر بالا کے علاقے اسلام کوٹ میں پیش آیا جہاں ڈرائیور برہان الدین سے گاڑی بے قابو ہوئی اور گڑھے میں جاگری۔


گاڑی میں موجود پانچ افراد جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں بی بی زوجہ ولی خان، احسان اللہ ولد انور علی، جبران اللہ ولد اسلام، زوجہ معراج، ڈرائیور برہان الدین شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں رحیم شاد، جلیل ولد ولی خان، باچا غنی ولد رحمت غنی سکنہ گنوڑی، اظہار اللہ ولد سراج الدین سکنہ اسلام کوٹ شامل ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }