اسلام آباد میں نئے سال کی تمام تقریبات منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

وزیراعظم کے اعلان کی روشنی میں تمام تقریبات منسوخ کرنے کا اجازت نامہ منسوخ


ویب ڈیسک December 29, 2023
فوٹو فائل

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے اعلان کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے سال نو کے حوالے سے تمام تقریبات منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے حکومتی اعلان پر اسلام آباد کی انتظامیہ نے نئے سال کے حوالے سے ہونے والی تمام تقریبات کے جاری کردہ این او سیز منسوخ کردیے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اجازت نامے منسوخ کیے گئے جس کے بعد تقریبات کی منسوخی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

مزید پڑھیں: فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی؛ وزیراعظم کا نئےسال کی تقاریب پر پابندی کا اعلان

واضح رہے کہ ایک روز قبل نگران وزیراعظم کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے سال نو کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت سطح پر سال نو کے حوالے سے کسی بھی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا جبکہ انہوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ بھی مظلوم و نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے نئے سال کو سادگی سے خوش آمدید کہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں