بھیڑیںصحتمندہیںآسٹریلیاکاتلف کیے جانے پراظہارتشویش

سکیبی ماؤتھ انسانی صحت کے لیے مضرنہیں،آسٹریلوی ہائی کمشنرپیٹر ہیورڈ


Naveed Akber September 19, 2012
سکیبی ماؤتھ انسانی صحت کے لیے مضرنہیں،آسٹریلوی ہائی کمشنرپیٹر ہیورڈ۔ فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

آسٹریلیا نے پاکستان کو فراہم کی جانے والی بھیڑوں کو صحت مند قرار دیتے ہوئے ان بھیڑوں کو تلف کیے جانے پر حیرت اور سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر پیٹر ہیورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی بھیڑیں عالمی معیار پر پورا اترتی تھیں، ان بھیڑوں کو آسٹریلوی حکومت نے برآمدی سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا،آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے کہاکہ آسٹریلیا اعلیٰ معیار کے زندہ مویشیوں، بھیڑوں اور بکریوں کا دنیا بھر میں صف اول کا سپلائر ہے۔آسٹریلوی جانوروں کی صحت دنیامیںبہترین ہے جس کی ورلڈ آرگنائزیشن آف انیمل ہیلتھ بھی تصدیق کرتی ہے،انھوں نے کہاکہ پاکستان میں جس بحری جہاز پر یہ بھیڑیں لائی گئیں اس پر جانوروں کاڈاکٹر بھی موجود تھاجس نے کسی بڑی بیماری کی رپورٹ نہیں دی،یہاں پہنچنے کے بعدپاکستانی ویٹرنری ہیلتھ حکام نے بھی ان جانوروں کامعائنہ کیا اورانہیں پاکستانی شرائط کے عین مطابق قراردیا۔

بھیڑیں لانے والے اسی بحری جہازنے اومان کے شہرمسقط اور قطر کے شہر دوہامیں بھی بھیڑیں اتاریںجن کو قبول کیاگیااورانہیںاستعمال کیاجارہا ہے۔ ''سکیبی ماؤتھ ایک عام معمولی سی بیماری ہے جو انسانی صحت کے لیے مضرنہیں۔ہم سمجھتے ہیںکہ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو تعاون کرنا چاہیے اور تجارت کی راہ میں ایسے روڑے نہیں اٹکانے چاہئیں۔انھوں نے کہاخودمختارایڈوائس اس بارے میں پائی جانے والی تشویش کو دورکردے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں