بھارت کے حافظ سعید کی حوالگی کے مطالبے پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

بھارتی حکام کی جانب سے حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق درخواست موصول ہوئی ہے، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک December 29, 2023
فوٹو فائل

دفتر خارجہ کی ترجمان نے بھارت کی جانب سے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی کے مطالبے پر ردعمل جاری کردیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے بھارتی میڈیا کی حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پاکستان کو بھارتی حکام کی جانب سے حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق درخواست موصول ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت نے نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ یہاں یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں