الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول 2024 میں تبدیلی کردی

پشاور ہائیکورٹ کے حالیہ فیصلے کے تناظر میں مخصوص نشستوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک December 30, 2023
(فوٹو: فائل)

الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر انتخابی شیڈول میں تبدیلی کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے شیڈول کے مطابق مخصوص نشستوں پر کھڑے ہونے والے امیدواروں کی اسکروٹنی تیس دسمبر کے بجائے اب 13 جنوری تک ہوگی اور ٹربیونلز20 جنوی تک اعتراضات پر فیصلہ کرسکیں گے۔

امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22جنوری تک واپس لے سکیں گے جس کے بعد حتمی فہرست 23جنوری کوجاری کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے حالیہ فیصلے کے تناظر میں مخصوص نشستوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے جس کا اطلاق جرنل نشوتوں پر نہوں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں