بلے کا انتخابی نشان الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

الیکشن کمیشن نے خصوصی دو رکنی بینچ بنا کر جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کردی


ویب ڈیسک December 30, 2023
فوٹو فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلے کا انتخابی نشان بحال کرنے کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے پر مشاورت کے بعد قانونی ماہرین سے مشاورت کی جو مکمل ہوگئی۔ مشاورت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی۔

درخواست الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن نے خصوصی دو رکنی بینچ بنا کر جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے 26 دسمبر کو الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی انٹر پارٹی انتخابات کالعدم اور انتخابی نشان بلے کے فیصلے کو معطل کیا تھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرنے کے احکامات بھی دئیے تھے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں