سال کے آخری کاروباری دن اسٹاک مارکیٹ کا گراف بلند روپیہ مستحکم رہا
62200کی حد بھی عبور،حصص کی مالیت میں 59ارب روپے اور انڈیکس میں 398 پوائنٹس کا اضافہ، تولہ سونا1900روپے سستا
سال کے آخری کاروباری دن اسٹاک مارکیٹ کا گراف بلند جب کہ روپیہ مستحکم رہا۔
کلینڈر سال کے اختتام پر لیوریج کی بلند سطح پر سودوں کے تصفیوں باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو اتار چڑھاؤ کے باوجود تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس سے انڈیکس کی 62100 اور 62200 پوائنٹس کی دو سطحیں بھی عبور ہوگئیں۔
تیزی کے سبب 58فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 59ارب 20 کروڑ 55لاکھ 44ہزار 677روپے کا اضافہ ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کرسمس کی تعطیلات کے جنوری کے پہلے ہفتے کے اختتام پر غیرملکی سرمایہ کاری کی ممکنہ آمد اور اگلے ماہ مہنگائی کی کی شرح میں قدرے کمی کی پیشگوئی سے دور اندیش سرمایہ کاروں کی جانب سے تازہ سرمایہ کاری کے باعث سال کا اختتامی سیشن تیزی کے ساتھ بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم، اوپن مارکیٹ میں قدر معمولی بڑھ گئی
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 398.81 پوائنٹس کے اضافے سے 62451.04پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
دریں اثنا کلینڈر سال کے اختتامی دن بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 7پیسے کی کمی سے 281روپے 86پیسے کی سطح پر بند ہوئی تاہم اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں قدر 4پیسے بڑھ کر 282روپے 72پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
علاوہ ازیں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کی کمی سے 220900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1629روپے کی کمی سے 189386روپے کی سطح پر آگئی۔