فلسطینیوں کی نسل کشی جنوبی افریقہ اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت پہنچ گیا

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا مقصد فلسطینی قوم اورنسل کو تباہ کرنا ہے، جنوبی افریقہ


ویب ڈیسک December 30, 2023
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار سے زائد ہوگئی ہے:فوٹو:فائل

جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے ذمہ دار اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا۔

جنوبی افریقہ کے صدارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا مقصد فلسطینی قوم اورنسل کو تباہ کرنا ہے۔انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ فلسطینیوں کے لیے اسرائیلی پالیسیاں نسل پرستی کے مترادف ہیں۔



7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث 21 ہزار 500 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں