پی ٹی آئی امیدواروں کو آر اوز دفاتر میں داخلے سے روکا جا رہا ہے چئیرمین پی ٹی آئی
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذمتی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج عام انتخابات کی جانب پہلا قدم جنرل نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، ملک بھر میں پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال زوروں پر ہے۔
پی پی 59 گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے جمال ناصر چیمہ کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ گرفتار- یہ ہے فری اینڈ فیئر الیکشن؟ جنگل کا قانون رائج ہے
ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام ہتھکنڈے اختیارات کے ناجائز استعمال اور انتخابی عمل میں مداخلت کی بدترین مثال ہے، یہ تمام حربے الیکشن کمیشن کی اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں واضح ناکامی کا ثبوت ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ ہم ان حربوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی ٹائیگرز 08 فروری تک اور اس کے بعد بھی ثابت قدم رہیں گے۔
[English subtitles]