پی ٹی آئی امیدواروں کو آر اوز دفاتر میں داخلے سے روکا جا رہا ہے چئیرمین پی ٹی آئی

امیدواروں کو کھلے عام ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بیرسٹر گوہر خان

امیدواروں کو کھلے عام ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بیرسٹر گوہر خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو آر اوز دفاتر میں داخلے سے روکا جا رہا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذمتی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج عام انتخابات کی جانب پہلا قدم جنرل نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، ملک بھر میں پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال زوروں پر ہے۔
Load Next Story