عثمان ڈار کی والدہ اور بھابھی کے کاغذات مسترد بھائی گرفتار

عثمان ڈار نے بھائی عمر ڈار کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی


ویب ڈیسک December 30, 2023
(فوٹو : فائل)

عثمان ڈار کی والدہ اور بھابھی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے جب کہ ان کے بھائی عمر ڈار کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ این اے 71 سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ عمر ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار اور بیوی عروبہ ڈار کے کاغذات مسترد کر دیے گئے۔ دونوں ساس بہو نے این اے 71 سے خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات جمع کروائے تھے۔

آر او محمد اقبال سنگھیڑا کے مطابق دونوں امیدواروں کے ذمہ سوشل سیکیورٹی کے چار لاکھ 12 ہزار روپے واجب ہیں، دونوں امیدواروں کے پاس گودپور کے علاقے میں کنال کنال کے دو پلاٹ ہیں لیکن دونوں امیدواروں نے ان دو پلاٹوں کا ذکر نہیں کیا۔

دریں اثنا عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو اغوا کرلیا گیا جس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست عثمان ڈار کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی نے دائر کی ہے جس میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمر ڈار گزشتہ رات نجی ہوٹل پر کھانا کھانے کے لیے گئے، 40 سے زائد افراد نے انہیں اغوا کرلیا جن میں پولیس یونیفارم والے افراد بھی شامل تھے، مغوی کی والدہ سیالکوٹ سے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں، مغوی کے خاندان کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشان بنایا جا رہا یے، عدالت عمر ڈار کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں