پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ کیوں قبول نہیں کیا وسیم اکرم نے وجہ بتادی

آسٹریلین ٹیم کوچنگ کو پاکستان پر ترجیع دوں گا، سابق کپتان


ویب ڈیسک December 30, 2023
آسٹریلین ٹیم کوچنگ کو پاکستان پر ترجیع دوں گا، سابق کپتان (فوٹو: کرک انفو)

سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کا عہدہ قبول نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

بھارتی اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم سوال کیا گیا کہ وہ پاکستان اور آسٹریلین ٹیم میں کس کی کوچنگ کو ترجیع دیں گے؟ جس پر سوئنگ کے سلطان نے حیران کن جواب دیا کہ میں کینگروز کی کوچنگ کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم کی کوچنگ کو ترجیع دینے کی وجہ میری اہلیہ نہیں بلکہ دباؤ کی کمی ہے، جس کی وجہ سے مجھے کوچنگ کی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنے کا بہتر موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں: 1999 ہوبارٹ ٹیسٹ؛ وسیم اکرم نے دلچسپ یاد تازہ کردی

قبل ازیں گزشتہ دنوں وسیم اکرم نے 1999 کے ہوبارٹ ٹیسٹ کی کچھ یادیں تازہ کیں تھی۔

مزید پڑھیں: رضوان کا متنازع آؤٹ؛ کیا بورڈ معاملے کو آئی سی سی میٹنگ میں اٹھائے گا؟

واضح رہے کہ سابق کرکٹر اسوقت پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ میں معروف فرنچائز کراچی کنگز کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں