سی سی آئی نے صوبوں کو ملنے والی رقم سے بجلی کے بقایا جات کی کٹوتی کی منظوری دیدی

کونسل نے پاکستان انرجی ایفی شینسی اینڈ کنزرویشن بل اور ایگزیکٹو مجسٹریسی ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی


ویب ڈیسک May 29, 2014
وزیراعظم نے کچی کینال منصوبے کی تحقیقات میں تاخیر پروزارت پانی وبجلی سے ناراضگی کا اظہار کیا فوٹو: فائل

RAWALPINDI: مشترکہ مفادات کونسل نے یکم جولائی سے صوبوں کو ملنے والی رقم سے بجلی کے بقایا جات کی کٹوتی کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں اسلام آباد میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور سیکریٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران صوبوں نے وزارت پانی وبجلی کی جانب سے 25 فیصد فوری ادائیگیوں کی کٹوتی پر اتفاق کرلیا، کونسل نے صوبوں کے بقایا جات 60 دن میں ادا کرنے، پاکستان انرجی ایفی شینسی اینڈ کنزرویشن بل اور وژن 2025 کی بھی منطوری دے دی۔

اجلاس میں کچی کینال کرپشن کیس کی تحقیقات پر بھی غور کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نے کچی کینال منصوبے کی تحقیقات میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی تحقیقات انٹرنیشنل آڈیٹرز کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا، اس کے علاوہ ایگزیکٹیو مجسٹریسی ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی جس کےتحت مجسٹریسی نظام کو بحال کیا جائے گا۔ ایگزیکٹو مجسٹریسی ایکٹ میں ترمیم کے لئے صوبے 15 دن میں تجاویز بھجوائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |