پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بلاوجہ مسترد نہیں ہوئے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن

بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی توشہ خانہ کیس میں سزا کی بنیاد پر مسترد ہوئے ہیں، کنور دلشاد


ویب ڈیسک December 30, 2023
فوٹو فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے تحریک انصاف کے بانی اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر کہا ہے کہ کوئی وجہ ہے جس کی وجہ سے ریٹرننگ افسران نے انہیں منظور نہیں کیا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی بلاوجہ تو مسترد نہیں ہوئے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی توشہ خانہ کیس میں سزا کی بنیاد پر مسترد ہوئے ہیں، جب تک سزا برقرار ہے بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑنے کے مجاز نہیں ہیں۔

کنور دلشار نے کہا کہ عتراض کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست دینا ضروری تھا ، اگر عدالت میں نظر ثانی درخواست نہ دی جاتی تو یہ سمجھاجاتا ہے کہ اعتراض قبول کر لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |