کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے ملنے والی لاشیں کالعدم تنظیم کے کارندوں کی نکلیں

زبیر محسود اور نیک محسود کا تعلق کالعدم تحریک طالبان حکیم اللہ محسود گروپ سے تھا،ذرائع


ویب ڈیسک May 29, 2014
زبیر محسود اور شیر زمان ایس ایس پی راؤ انوار پر حملے میں ملوث تھے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

سرجانی ٹاؤن نادرن بائی پاس سے 3روز قبل ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی جن میں سے 2لاشیں کالعدم تحریک طالبان کے کارندوں کی نکلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن نادرن بائی پاس سے 3 روز پہلے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سے 2 لاشیں کالعدم تحریک طالبان کے کارندوں کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 2 لاشوں کی شناخت نیک محسود اور زبیر محسود کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان حکیم اللہ محسود گروپ سے تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ زبیر محسود تحریک طالبان سہراب گوٹھ کے کمانڈر شیر زمان کا بھائی تھا جبکہ شیر زمان اور زبیر محسود کراچی پولیس کے ایس ایس پی راؤ انوار پر حملے میں بھی ملوث تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |