سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی
ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ماورائے عدالت قتل سے متعلق درخواست کی سماعت دورکنی بینچ نے کی
سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سے شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ سے متعلق رپورٹ 10 روزمیں طلب کرلی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی اس دوران سندھ حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتح ملک عدالت میں موجود تھے، دوران سماعت عدالت نے ایم کیو ایم کی درخواست اور کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ بتایا جائے شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ سیاسی وجوہات کی بناء پر ہے یا فرقہ وارانہ جب کہ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وجوہات اور اس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق 10 روز میں رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا ۔