سری لنکا نے وانندو ہسارنگا کو ٹی20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا

بیٹسمین کوشل مینڈس ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے


Sports Desk December 31, 2023
بیٹسمین کوشل مینڈس ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ فوٹو: اے ایف پی/گیٹی

آل راؤنڈر وانندو ہسارنگا کو سری لنکا کی ٹی20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

سری لنکا نے آل راؤنڈر وانندو ہسارنگا کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا، ان کی پہلی آزمائش آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف شیڈول سیریز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے سری لنکا سے انڈر19 ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی

وہ اگست میں لنکا پریمیئر لیگ میں انجرڈ ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں شریک نہیں ہوسکے تھے، بیٹسمین کوشل مینڈس ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، دونوں فارمیٹس میں نائب کپتان چاریتھ اسالینکا کو مقرر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں