حکومت اتنے کیس بنائے جتنے کل خود برداشت کرسکے یوسف رضا گیلانی

اقتدارمیں ہمیشہ اپنی جدوجہد سےآئےاور ہم نے جیلیں بھی کاٹیں لیکن مخالفین توایک دن بھی جیل میں نہیں رہ پائیں گے،گیلانی


ویب ڈیسک May 29, 2014
تمام کیسز کا خود سامنا کروں گا اور عدالت بھی جاؤں گا،سابق وزیراعظم فوٹو: فائل

RAWALPINDI: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اتنے کیس بنائے جتنے کل خود برداشت کرسکے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم اقتدار میں ہمیشہ اپنی جدوجہد کےذریعے آئے، ہم نے جیلیں بھی کاٹیں ہیں لیکن مخالفین تو ایک دن بھی جیل میں نہیں رہ پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کیسز کا خود سامنا کروں گا اور عدالت بھی جاؤں گا لیکن حکومت اتنے کیس بنائے جتنے کل خود برداشت کرسکے۔

واضح رہے کہ کراچی کی انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت نے ٹریڈ ڈیلوپمنٹ اتھارٹی کرپشن کیس میں یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیرتجارت امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور حکم پر عملدرآمد کے لیے ایف آئی اے کی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں