سڈنی ٹیسٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

ڈیوڈ وارنر کا 12 سالہ ٹیسٹ کیرئیر کا اختتام سڈنی میں ہوگا


ویب ڈیسک December 31, 2023
ڈیوڈ وارنر کا 12 سالہ کیرئیر کا اختتام سڈنی میں ہوگا (فوٹو: کرک انفو)

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کیلئے نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا 12 سالہ ٹیسٹ کیریئر بھی ہوم گراؤنڈ سڈنی پر اختتام پذیر ہوگا، دونوں ٹیمیں 3 تا 7 جنوری تک تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل آئیں گی۔

آسٹریلوی اسکواڈ؛ کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سڈنی میں پاکستان ٹیم کو 28 برس سے فتح کا انتظار

سڈنی میں پاکستان ٹیم کو28 برس سے فتح کا انتظار ہے جب کہ آخری بار 1995 میں مشتاق احمد کی جادوگری نے سرخرو کرایا تھا۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان کیخلاف 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔