اسرائیلی بمباری میں وزیر مذہبی اوقاف اور مسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

شیخ یوسف سلامہ فلسطین اتھارٹی، غزہ اور مغربی کنارے میں سرگرم مزاحمتی تنظیموں میں وحدت کی علامت تھے


ویب ڈیسک December 31, 2023
شیخ یوسف سلامہ فلسطین اتھارٹی، غزہ اور مغربی کنارے میں سرگرم مزاحمتی تنظیموں میں وحدت کی علامت تھے، فوٹو؛ عرب میڈیا

اسرائیل کے فضائی حملے میں مسجد اقصیٰ کے سابق مبلغ اور فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور شیخ یوسف سلامہ شہید ہوگئے۔

ٹیلی گرام اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر زیر گردش غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق غزہ کے وسطی علاقے میں اسرائیلی بمباری میں فلسطین کی ایک اہم مذہبی شخصیت اور مبلغ شیخ یوسف سلامہ شہید ہوگئے۔

فلسطین اتھارٹی اس خبر پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ اگر یہ خبر درست ثابت ہوتی ہے تو 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں ہونے والا یہ یہ سب سے بڑا اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔

حماس کے القسام بریگیڈ کے ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں شیخ یوسف سلامہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی دین اسلام اور جدوجہد آزادیٔ فلسطین کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔



شیخ یوسف سلامہ مسجد اقصیٰ کے مبلغ ہونے کی حیثیت سے فلسطین سمیت عالم اسلام کی قابل احترام شخصیت ہیں۔ اسلام کے لیے ان کی خدمات کو قدر کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں شیخ یوسف سلامہ فلسطین اتھارٹی، غزہ اور مغربی کنارے میں سرگرم مزاحمتی تنظیموں میں وحدت کی علامت بھی تھے۔ وہ یکساں طور پر ہر علاقے اور گروپ کے لیے قابل احترام رہنما ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں