سال 2023 کراچی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے کے واقعات میں اضافہ

ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 245 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 41 بچے اور16 خواتین بھی شامل ہیں


Staff Reporter December 31, 2023
—فائل فوٹو

سال 2023 میں شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے کے واقعات میں بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے7 معصوم بچوں سمیت 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 245 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 41 بچے اور16 خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے کے سب سے زیادہ واقعات اگست کے مہینے پیش آئے ان واقعات میں 2 افراد جاں بحق 45 افراد زخمی ہوئے، 31 جنوری کوسکھن کے علاقے میں ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ کمسن بچی طیبہ جاں بحق ہوئی۔

12 فروری کو کورنگی قیوم آباد میں ہوائی فائرنگ سے ہائی روف پک اپ میں سوار 6 سالہ عبدالغنی جاں بحق ہوا،اورنگی ٹاون اقبال مارکیٹ ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ عبداللہ کی جان گئی،14 اگست کو بغدادی میں ہوائی فائرنگ سے 40 سالہ وہاب جانب حق ہوا۔27 اگست کو اورنگی ٹاون بخاری کالونی میں شادی کے فنکشن میں ہوائی فائرنگ سے 13 سالہ عمر مارا گیا۔

11 ستمبر کو کیماڑی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے جواد جانب حق ہوا۔14 اکتوبر کو اورنگی ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ ایان جان سے گیا18 نومبر کو کورنگی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 13 سالہ اریب کی جان گئی۔17 دسمبر کو شاہ لطیف ٹاون میں تیرہ سالہ رضا شادی میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر جانب حق ہوا،24 دسمبر کو نصرت بھٹو کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے سعد حسن جانب حق ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں