سال 2023 پولیس مقابلوں میں سندھ پولیس کے 21 جوان شہید رپورٹ

سندھ سے 60 ہزار سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار اور 1726 جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ کیا گیا

فوٹو فائل

رواں سال ہونے والے 3758 پولیس مقابلوں میں سندھ پولیس کے 21 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ کو سندھ پولیس کی کارکردگی پر مشتمل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امن وامان کے حالات پر کنٹرول اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں ڈکیت،کریمنلز،دہشت گردوں کے خلاف کیے جانیوالے مؤثر اور مربوط ایکشن کے دوران رواں سال 29 دسمبر تک سندھ پولیس کے21 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

رپورٹ کے مطابق جرائم کے خلاف پولیس کی مؤثر حکمت عملی، ریسپانس اور بروقت اقدامات کے نتیجے میں سندھ کی مختلف پولیس رینجز میں 3158 پولیس مقابلوں کے دوران 1726 جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کراچی، حیدرآباد،میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، سکھر اورلاڑکانہ پولیس رینج کے مختلف اضلاع و مقامات پرپولیس اورجرائم پیشہ عناصر کے درمیان ہونیوالے پولیس مقابلوں اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 19803 ڈکیت/ملزمان،93 دہشت گرد،08 ٹارگٹ کلرز، 28نوٹیفائیڈ ڈکیت،26 ہائی وے ڈکیت،38 اغوا کاروں سمیت26914 مفرورجبکہ 16135 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس مقابلوں،چھاپہ مار ایکشن کے دوران278 ڈکیت،کریمنلز،03 دہشت گرد،04 نوٹیفائیڈ ڈکیت،03 ہائی وے ڈکیت اور 01 اغوا کار ہلاک ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ دورانیے میں کراچی پولیس رینج کے مختلف اضلاع میں1080 پولیس مقابلوں میں10449 ملزمان، 01 دہشت گرد، 01 ٹارگٹ کلر، 01 نوٹیفائیڈ ڈکیت، 20 ہائی وے ڈکیت ، 23 اغوا کار اور 1515 اشتہاری اور 9090 مفرور ملزمان گرفتار ہوئے، جبکہ شہر بھر سے 1005 جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔

حیدرآباد پولیس رینج میں کے مختلف اضلاع میں 330 پولیس مقابلوں میں 5502 اغوا کار اور 2058 اشتہاری اور 4239 مفرور ملزمان گرفتار ہوئے، جبکہ شہر بھر سے 253 جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔

میرپورخاص رینج کے مختلف اضلاع میں 01 پولیس مقابلے اور چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 1269 ملزمان اور 192 اشتہاری اور 783 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ شہر بھر سے 36 جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔

شہیدبینظیرآبادکے مختلف اضلاع میں 231 پولیس مقابلوں، چھاپہ مار ایکشن کے دوران 508 ملزمان، 01 نوٹیفائیڈ ڈکیت، 03 ہائی وے ڈکیت اور 698 اشتہاری اور 2674 مفرور ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ شہر بھر سے37 جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ کیا گیا۔


سکھر پولیس رینج کے مختلف اضلاع میں 632 پولیس مقابلے، چھاپہ مار ایکشن کے دوران987 ڈکیت/کریمنلز، 02 نوٹیفائیڈ ڈکیت، 03 ہائی وے ڈکیت، 1962 اشتہاری اور 3273 مفرور ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ شہر بھر سے 253 جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ کیا گیا۔

لاڑکانہ پولیس رینج کے مختلف اضلاع میں 879 پولیس مقابلوں، چھاپہ مار ایکشن کے دوران میں 921 ڈکیت/ملزمان، 23 نوٹیفائیڈ ڈکیت، 04 اغوا کار اور 9710 اشتہاری اور 6855 مفرور ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ شہر بھر سے 142 جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کی جرائم کے خلاف صوبائی سطح پر کارروائیوں کے نتیجے میں ہونیوالے 05 پولیس مقابلوں میں 167 ڈکیت/کریمنلز، 87 دہشت گرد، 07 ٹارگٹ کلرز گرفتار ہوئے جبکہ ان مقابلوں میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں 02 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں ہونیوالے پولیس مقابلوں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں کراچی میں 129ڈکیت/کریمنلز، 01 دہشت گرد، 03 ہائی وے ڈکیت، حیدرآباد میں 17 ڈکیت/کریمنلز، شہید بینظیرآباد میں 09 ڈکیت/کریمنلز، سکھر میں83ڈکیت کریمنلز، 01 نوٹیفائیڈ ڈکیت جبکہ لاڑکانہ میں 40 ڈکیت/کریمنلز اور 03 نوٹیفائیڈ ڈکیت ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مزکورہ دوارنیے میں سندھ پولیس کی تمام رینجز میں گرفتار و ہلاک ڈکیت/کریمنلز، نوٹیفائیڈ ڈکیت/دہشت گردوں کے قبضے سے مجموعی طور پر6.569کلو دھماکہ خیز مواد، 04 راکٹ، 124 ہینڈ گرنیڈز،93211 کی تعدادمیں ایمیونیشن، 9714 پستول/ریوالور/ماؤزر، 186 رائفلیں، 554شاٹ گنز/ریپیٹرز، 202 ایس ایم جیز/کلاشنکوف، 03 ایم پی فائیو، 11 عدد جی تھری رائفلیں، 02 عدد ایل ایم جی اور 01 اینٹی ایئر کرافٹ گن برآمد ہوئی۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال 29،دسمبر تک سکھر،گھوٹکی،کشمور اور شکارپور کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں ہونیوالے 188 پولیس مقابلوں میں مجموعی طور پر 364 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا جن میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیے جانیوالے 136 ڈاکو بھی شامل ہیں۔

ان گرفتاریوں کے نتیجے میں ڈاکوؤں کے 52 گروہوں کا خاتمہ بھی ممکن ہوا جبکہ پولیس مقابلوں کے دوران 40 ڈاکو ہلاک بھی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق کچے کے علاقے میں آپریش کے دوران 1883 اشتہاری اور 1549 مفرور ملزمان بھی گرفتار کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 363 دنوں میں سندھ پولیس نے اینٹی اسمگلنگ اقدامات کے تحت 1737 مقدمات میں 2087 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 21265 کلو گرام چھالیہ، 3727.427 کلو گرام گٹکا/مین پوری، 528377 لیٹرز ایرانی ڈیزل، 3388.829 کلوگرام منشیات، 3948 دیگر اشیاء، 305 وہیکلز، کھاد کی 19900 اور چینی کی 1600 بوریاں برآمد کیں جنہیں بعدازاں کسٹم و دیگر اداروں کے حوالے کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران 11038 پولیس چھاپوں کے نتیجے میں 12870 ایف آئی آرز کے تحت 15609 منشیات فروشوں کو باقاعدہ گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 10620 لیٹر غیرملکی اور 368587 لیٹر مقامی شراب، 131.072کلو گرام افیون، 14142.9 کلو چرس/حشیش، 10822.5 کلوگرام بھنگ، 152.214 کلو گرام ہیروئن اور 91.316 کلوگرام آئس برآمد کی۔

علاوہ ازیں رواں سال کے 363 دنوں میں سندھ پولیس نےگٹکا، ماوا مافیا کے خلاف صوبائی سطح پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10925 ایف آئی آرز درج کرکے 13952 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان ملزمان کے قبضے سے 2224647 کلو گرام گٹکا، مین پوری برآمد کی۔ پولیس ایکشن کے نتیجے میں گٹکا، ماوا بنانیوالے 297 کارخانوں/فیکٹریز کا بھی خاتمہ ہوا۔
Load Next Story