سال 2023 کا سورج مہنگائی معاشی و سیاسی عدم استحکام کے ساتھ غروب
لاکھوں نوجوان ملکی حالات سے نا امید ہوکر بیرون ملک چلے گئے
سال 2023 معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے باعث لوگوں کیلئے انتہائی مایوس کن رہا۔
سال 2023 کا سورج مہنگائی، بے روزگاری، غربت، معاشی و سیاسی عدم استحکام کے ساتھ غروب ہوگیا۔ مہنگائی کی چکی میں پسے غریب عوام خود کشیوں پر مجبور ہوگئے۔
سیاسی عدم استحکام کے باعث سال 2023 لوگوں کیلئے انتہائی مایوس کن رہا۔ کچھ سیاست دان عدالتوں سے کلیئر ہو گئے اور کچھ جیلوں میں چلے گئے۔
سال 2023 سال عدالتی فیصلوں پرعملدرآمد کے حوالے سے بحران سے دو چار رہا جبکہ سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات بھی ایک بار پھر بڑھ گئے۔
ملک کے حالات کے باعث نوجوانوں کی نامیدی میں بھی اضافہ ہوا اور سال 2023 میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد بیرون ممالک چلی گئی۔ اکتوبر 2023ء تک ملازمت کے لیے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 7 لاکھ سے 23 ہزار سے زائد تھی۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سال 2024 میں وہ امید کرتے ہیں کہ گزشتہ سال کی طرح سیاسی معاشی عدالتی اور دیگر شعبوں میں جو عدم استحکام اداروں میں پالیسیوں اور غلطیوں کے باعث جو عدم استحکام دیکھنے میں ایا وہ نئے سال نہیں دہرایا جائے گا۔