’وارنر سرکس‘ اب سڈنی میں آخری مرتبہ کرتب دکھائے گی
وارنر جہاں بھی جارہے ہیں انھیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، پیٹ کمنز
آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ 'وارنر سرکس' اب سڈنی میں آخری مرتبہ کرتب دکھائے گی۔
'وارنر سرکس' اب سڈنی میں آخری مرتبہ کرتب دکھائے گی، یہ بات آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے کی، اوپنر سڈنی ٹیسٹ کے بعد ہمیشہ کیلیے طویل فارمیٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے، اگرچہ وہ میلبورن میں اپنی آخری ٹیسٹ اننگز میں صرف 6 رنز پر آؤٹ ہوئے تاہم کراؤڈ نے نشستوں سے اٹھ کر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ وارنر پاکستانی بولرز کیلیے ڈراؤنا خواب بن گئے
پیٹ کمنز نے کہا کہ وارنر جہاں بھی جارہے ہیں انھیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، اب 'ڈیوڈ سرکس' یا کچھ بھی آپ کہیں وہ سڈنی میں بھی اپنا جلوہ دکھائے گی۔
آسٹریلوی ٹیسٹ اوپننگ، بینکرافٹ، ڈیوڈ وارنر کے جانشین بننے کیلیے پرامید
آسٹریلوی بیٹر کیمرون بینکرافٹ کا اصرار ہے کہ اوپنر کی پوزیشن اسپیشل ہوتی ہے، وہ ڈیوڈ وارنر کی جگہ ملکی ٹیم میں اس پوزیشن کو پانے کیلیے پرامید ہیں، انھوں نے کہا کہ بطور اوپنر کھیلنے کا تجربہ اس ذمہ داری کیلیے اہم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: رضوان کا متنازع آؤٹ؛ آسٹریلوی کوچ نے بھی خاموشی توڑ دی
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان سے تیسرے اور آخری سڈنی ٹیسٹ کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کو ہی برقرار رکھاہے، تاہم وارنر کے سڈنی ٹیسٹ کے بعد ریڈبال کرکٹ سے ریٹائر ہونے پر بینکرافٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بطور اوپنر موقع ملنے کیلیے پرامید ہیں، 17 جنوری کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے قبل ملکی سلیکٹرز نے نئے اوپنر کا انتخاب کرنا ہے۔