ٹیکس چوری میں ملوث برانڈز کی کروڑوں کی مصنوعات ضبط

اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے ان مصنوعات کی فروخت ممنوعہ قرار دے دی


Irshad Ansari January 01, 2024
ایف بی آر نے ٹریڈ مارک ضبط کرکے نیلامی شروع کر دی، یوٹیلٹی اسٹورز کو بھی مراسلہ (فوٹو: فائل)

پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے)نے ایف بی آر کی طرف سے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث برانڈز کی مصنوعات کی مارکیٹ میں فروخت ممنوعہ قرار دے دی ہے۔

پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی ڈی جی عصمت گل خٹک کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن کمپنیوں کے لائسنس معطل یا منسوخ کر دیے گئے تھے اور کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ہونے پر ایف بی آر نے ان کے ٹریڈ مارک ضبط کرکے نیلامی کا عمل شروع کر رکھا ہے، ان کمپنیوں کی مصنوعات کے خلاف ملک گیر آپریشن کرکے کروڑوں روپے مالیت کی مصنوعات قبضے میں لے لی ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی(پی ایس کیو سی اے) نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کو بھی فارول کاسمیٹکس کی مصنوعات بائیو آملہ شیمپو، سیون ڈے سکن کریم،پرائما ہیئر کلر سمیت دیگر مصنوعات ہٹانے کیلئے مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنی کا پی ایس کیو سی اے کا جاری کردہ لائنسنس معطل ہے جبکہ یہ کمپنی کروڑوں روپے کی ٹیکس ڈیفالٹر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |