سعودی عرب میں نئے سال پر شاندار آتش بازی  کنسرٹ کا انعقاد

کنسرٹ میں مقامی اور غیرملکی گلوکاروں نے پرفارم کیا

ریاض میں آتشبازی دیکھنے اور نئے سال کے استقبال کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے:فوٹو:سوشل میڈیا

نئے سال کی آمد پر سعودی عرب میں آتشبازی کے ساتھ ساتھ کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں نئے سال کے آغاز پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ہزاروں افراد نے جن میں غیرملکی بھی شامل تھے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ریاض سیزن کے تحت کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ملکی اور غیر ملکی گلوکاروں نے پرفارم کیا۔ موسیقی اور راگ رنگ کا یہ سلسلہ رات بھر جاری رہا۔
Load Next Story