سابق صوبائی وزیر انور زیب خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

انہیں بنڑ پولیس نے حراست میں لیا ہے اور بغیر کسی ایف آئی آر کے گرفتار کیا ہے، پولیس ذرائع

انور زیب کی عمران خان کے ساتھ ایک تصویر (فوٹو: فائل)

پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر انور زیب خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر انور زیب خان اپنے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے ہائی کورٹ مینگورہ بینچ سوات (دارالقضا) سوات جا رہے تھے کہ دارالقضاء کے نزدیک پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق انہیں بنڑ پولیس نے حراست میں لیا ہے اور بغیر کسی ایف آئی آر کے گرفتار کیا گیا ہے۔
Load Next Story