آسٹریلوی وزیراعظم کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرکت

پاکستان ٹیم نے اس دورے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے خاص کر میلبرن ٹیسٹ میں، آسٹریلوی وزیراعظم


Sports Desk January 01, 2024
فوٹو : پی سی بی

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی میں پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں قومی ٹیم نے شرکت کی۔

تقریب میں دونوں ٹیموں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری اور آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے حکام بھی موجود تھے۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے اس دورے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے خاص کر میلبرن ٹیسٹ میں۔ انہوں نے اس دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مثالی رویے کی بھی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سڈنی ٹیسٹ میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

مزید پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ؛ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں پاکستان ٹیم کو مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں دونوں ٹیمیں مثبت کرکٹ کھیل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: سڈنی میں پاکستان ٹیم کو 28 برس سے فتح کا انتظار

شان مسعود نے کہا کہ اس طرح کے دورے ہمیں نہ صرف کھیل بلکہ اپنے طرز عمل کے ذریعے ملک کے سفیر کا کردار ادا کرنے کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: 2023، ٹیسٹ میں پاکستان کی ففٹی ففٹی کارکردگی

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بدھ کے روز سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔