سپریم کورٹ پی ٹی آئی کی لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تین جنوری کو سماعت کرے گا


ویب ڈیسک January 01, 2024
(فوٹو: فائل)

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں عدم شفافیت اور سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع نہ ملنے کے الزام کے ساتھ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، سپریم کورٹ کے پی ٹی آئی کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تین جنوری کو سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔