نیب کیسز میں نااہلی کی 10 سالہ مدت بحال کرنے کی درخواست سماعت کیلیے منظور

چیئرمین نیب نے الیکشن لڑنے کے لیے نااہلی کی مدت 10 سے کم کرکے 5 سال کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے


ویب ڈیسک January 01, 2024
فوٹو: فائل

نیب نے الیکشن لڑنے کے لیے نیب سے سزا یافتہ نااہلی کی مدت 10 سال سے 5 سال کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی جسے سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کی سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز اپیل پر سماعت کریں گے۔

نیب نے عدالت سے سنگل بنچ کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا کی ہے اور کہا ہے کہ نیب سے سزا پانے والے انتخابی امیدوار الیکشن لڑنے کے لیے ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں، جون میں سنگل بینچ نے نیب نااہلی کی مدت دس کی بجائے پانچ سال کردی، عدالت انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بنچ کا فیصلہ فوری معطل کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں