پی سی بی میں بیٹھے لوگ کرکٹ کی ’الف ب‘ نہیں جانتے سابق چیئرمین

بورڈ میں پروفیشنلز کو لانے تک ٹیم کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی، خالد محمود


Sports Reporter January 01, 2024
فوٹو: فائل

سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں پروفیشنلز کو لانے تک قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی۔

سابق بورڈ سربراہ خالد محمود نے لاہور میں علیم ڈار اکیڈمی میں پی اینڈ ٹی جم خانہ کلب کے کھلاڑیوں میں کٹس کی تقسیم کے موقع پر کہا کہ پاکستان کرکٹ کی باگ دوڑ اُن لوگوں کے پاس ہے جنہیں کھیل کی الف ب کا نہیں پتہ، دورہ آسٹریلیا کی تیاری اس ماحول کے مطابق کرائی جاتی تو رزلٹ بہتر آنے کی توقع کی جاسکتی تھی۔

اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق، سابق آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار، سابق منیجرپاکستان ٹیم اور پی اینڈ ٹی جم خانہ کے روح رواں اظہر زیدی سمیت پی اینڈ ٹی جم خانہ کلب اور علیم ڈار اکیڈمی کے نوجوان کرکٹرز کی بڑ ی تعداد موجود تھی۔

خالد محمود کا کہنا تھا کہ آپ اگر ٹیم سے اچھی کارکردگی چاہتے ہیں تو آپ کو مینجمنٹ اور انتظامیہ بہتر بنانا ہوگی، پاکستان میں ہر سطح پر کرکٹ زوال کا شکار ہے جبکہ دوسرے ملکوں میں پروفیشنل ازم کے مطابق کھیل کو چلایا جاتا ہے۔

خالد محمود نے کہا کہ ٹیم متحد ہو تو لیڈر کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑتا۔ ماضی میں ایسی بہت سی مثالیں ہیں جب عمران خان اور میاں داد کی کپتابی میں کمبی نیشن کے اعتبار سے کمزور ٹیموں نے بھی پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، سخت محنت کے ذریعے ہی اس کلب، والدین اور ملک کا نام روشن کیا جاسکتا ہے۔ ہم بھی اس کلب سے کھیل کر پاکستان ٹیم تک پہنچے، آپ بھی محنت کرکے خواب پورے کرسکتے ہیں۔

سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار کا کہنا تھا کہ پی اینڈ ٹی جم خانہ کلب سے کھیل کر بہت سے کرکٹرز ٹیسٹ میچز کھیلنے میِں کامیاب ہوئے۔ میری خواہش ہے کہ آپ میں سے عبدالرزاق اور بابر اعظم بنیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |