اے این ایف کی سال نو پر کارروائیاں 2 ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد
اسلام آباد میں گاڑی سے 4.8 کلو چرس برآمد کرکے میاں، بیوں کو چار بچوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، ترجمان اے این ایف
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں نئے سال کے پہلے روز مختلف کارروائیوں کے دوران 2 ہزار کلو (دو ٹن) سے زائد منشیات تحویل میں لے کر خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق سال نو پر بلوچستان کے مختلف علاقوں قلعہ عبداللہ، پشین اور چمن سے مجموعی طورپر65 من سے زائد منشیات پکڑی گئیں، منشیات کی بڑی کھیپ ملک بھر میں اسمگل کرنے کے لیے ذخیرہ کی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں سب سے بڑی کارروائی قلعہ عبداللہ کے علاقے مزئی اڈہ میں کی گئی،جس کے دوران 1460کلوگرام(36.5من)چرس، 215کلوگرام(5من سے زائد) چرس قبضے میں لی گئی۔
ترجمان کے مطابق پشین میں کارروائی کے دوران 510کلوگرام(12من)چرس ، چمن کے علاقے ٹوبہ اچکزئی میں 335.6کلوگرام(8من سےزائد)چرس، پشین کے علاقے کلی عالم خان میں 180کلوگرام(ساڑھے 4من) چرس اور چاغی کے پہاڑی علاقے سے کارروائی کے دوران 17 کلوگرام کرسٹل ہیروئن برآمد کی گئی۔
اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ خیبرکے علاقے مورگاہ بارڈر میں 4 مختلف کارروائیوں کے دوران 68.4کلوگرام چرس او خیبرکے علاقے کباڑی مارکیٹ میں منشیات بنانے والی فیکٹری سے6 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
علاوہ ازیں جناح ائیرپورٹ کے قریب کوریئر آفس میں دبئی کے لیے بُک کئے گئے پارسل سے 100گرام چرس برآمد کی گئی، ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس برآمد کرکے میاں، بیوی کو چار بچوں سمیت گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔