صوفہ نما گاڑی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہوگئی

صوفہ نما گاڑی چلاتے نوجوانوں کی ویڈیو بھارت کی بڑی کاروباری شخصیتوں میں سے ایک آنند ماہندرا نے شیئر کی


ویب ڈیسک January 02, 2024
[فائل-فوٹو]

بھارت کے بڑی کاروباری شخصیتوں میں سے ایک آنند ماہندرا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دو لڑکوں کو سڑکوں پرصوفہ نما گاڑی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اگرچہ یہ ویڈیو پرانی ہے تاہم ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماہندرا گروپ آف کمپنیز کے مالک آنند ماہندر انے سوشل میڈیا صارفین کو دلچسپ پیغام دیا ہے۔


ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ صرف ایک تفریحی منصوبہ نہیں بلکہ اس میں کارفرما انجینیئرنگ کے جذبے کو دیکھیے۔ اگر کسی ملک کو کار سازی میں بڑا نام پیدا کرنا ہے تو اسے گیراج میں کام کرنے والے ایسے ماہر موجدوں کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بھارت میں ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) کے انسپکٹر کے چہرے کے تاثرات دیکھنا چاہوں گا جب اس کے سامنے ایسی گاڑی رجسٹر ہونے کیلئے آئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں