آئی پی پیزکوادائیگیحکومت 2 ہفتے میں حکمت عملی بنائے گی

آئی پی پیزکو298 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 2 ہفتوں میں حکمت عملی وضع کرنے کی یقین دہانی کرادی، خواجہ آصف


Business Reporter May 30, 2014
بجلی کے بحران پرجلد قابوپانے کاعزم،گردشی قرضہ298 ارب روپے تک پہنچ چکاہے، ذرائع فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئی پی پیز کو 298ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کے لیے دو ہفتوں میں حکمت عملی وضع کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق یہ یقین دہانی وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے دارالحکومت میں آئی پی پیز کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس میں کرائی، اجلاس میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی، سیکریٹری سیف اﷲ چٹھ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں شریک آئی پی پیز کے نمائندوں کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مشاورت سے 2 ہفتوں کے اندر آئی پی پیز کے واجبات کی ادائیگی کی حکمت عملی تیار کر لی جائے گی۔

ملک میں بجلی کے بحران کے خاتمے کے لیے آئی پی پیز کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حکومت جلد ہی ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پا لے گی۔گردشی قرضہ رواں ماہ کے آغاز میں خطرناک حد تک 298 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا۔ گردشی قرضے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار شدید متاثر ہورہی ہے جبکہ حکومت کو بھی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔