سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولیوں میں 22 فیصد کا نمایاں اضافہ

دسمبر 2023 کے دوران ریکارڈ 21.3 ارب روپے وصول، گزشتہ 17.5 ارب وصول کیے گئے تھے


Staff Reporter January 02, 2024
کامیابی کا سہرا ٹیکس دہندگان کے اعتماد اور عملے کی کاوشوں کا نتیجہ، نگران وزیراعلیٰ۔ فوٹو: فائل

سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولیوں میں 22 فیصد کا نمایاں اضافہ ہو گیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ (SRB) نے 22 فیصد اضافے کے ساتھ دسمبر 2023 کے دوران ریکارڈ 21.3 ارب روپے وصول کرلیے جبکہ 2022(دسمبر 2022) میں 17.5 ارب وصول کیے گئے تھے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دسمبر 2023 کے دوران سندھ ریونیو بورڈ نے دسمبر 2022 کے دوران 17.5 ارب روپے کے نتیجے میں دسمبر 2023 میں 21.3 ارب روپے ریکارڈ ٹیکس وصولی کی جوکہ 22 فیصد اضافہ بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ریونیو بورڈ، مارچ کے دوران ریونیو میں 28 فیصد کا اضافہ

مالی سال 24-2023کے پہلے چھ مہینوں کے دوران SRB نے 108.6 ارب روپے کی وصولی کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال 23-2022کے پہلے چھ مہینوں کے دوران 80.2 ارب روپے اکٹھے کیے، مشکل معاشی حالات میں محصولات میں 35 فیصد اضافہ مالی بہتری کیلیے خوش آئند ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دسمبر 2023 کے دوران آمدنی میں غیر معمولی اضافے کی کامیابی کا سہرا SRB ٹیکس دہندگان کے مسلسل اعتماد اور تعاون اور SRB افسران اور عملے کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں