نیو ایئر منانے گئے نوجوان کی گولیاں لگی لاش کچرا کنڈی سے ملی

مقتول ارمان کے والد انور کو بھی چند سال قبل قتل کیا گیا تھا


Staff Reporter January 02, 2024
مقتول ارمان کے والد انور کو بھی چند سال قبل قتل کیا گیا تھا

سپرہائی وے الآصف اسکوائر پنجاب بس اڈے کے قریب کچرا کنڈی سے ملنے والی نوجوان کی لاش کو شناخت کرلیا گیا جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کے مطابق مقتول کی شناخت 18 سالہ ارمان ولد انور کے نام سے کی گئی جو کہ سچل ہی کے علاقے پیرا ڈائز بیکری کے قریب قائم پاک اسکوائر کا رہائشی تھا اور اتوار کی شب نیو ایئر منانے کے لیے دوستوں کے ہمراہ گیا تھا جس کے بعد پیر کی صبح اس کی پنجاب بس اڈے کے قریب سے لاش ملی تھی۔

مقتول کے اہلخانہ اس کی گمشدگی لکھوانے تھانے آئے تھے جہاں انھوں نے لاش کی تصویر دیکھ کر اسے شناخت کرلیا۔

مقتول کے دوستوں کا کہنا تھا کہ وہ رات کو ہی واپس گھر آگئے تھے اس کے بعد کا پتہ نہیں کہ ارمان کہاں گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول ارمان کے والد انور کو بھی چند سال قبل پیراڈائز بیکری کے قریب قتل کیا گیا تھا تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اورجلد ہی قتل کا معمہ حل کرلیا جائیگا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں