جاپان میں ایک دن میں زلزلے کے 155 جھٹکے 48 افراد ہلاک

زلزلے سے وسیع پیمانے پر تباہی اور ہلاکتیں ہوئی ہیں، جاپانی وزیراعظم


ویب ڈیسک January 02, 2024
زلزلے سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں:فوٹو:سوشل میڈیا

جاپان میں زلزلے کے 155 جھٹکوں کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پیر کو جاپان کے وسطی علاقے میں 7.5 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں اور ہونشو کے علاقے ایشیکاوا کی بندرگاہ میں آگ بھڑک اٹھی۔

زلزلے کے باعث ساحلی علاقوں میں ایک میٹر سے زائد سونامی کی لہریں بلند ہوئیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 155 جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وسیع علاقے میں بجلی اور مواصلات کا نظام تباہ ہونے سے لاکھوں صارفین کو بجلی منقطع ہوگئی اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔



جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدہ نے بیان میں کہا کہ زلزلے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں اور نقصان ہوا ہے۔ ملبے تلے افراد کو زندہ نکالنے کے لیے رسیکیو ورکرز کے پاس وقت کم ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں