شمالی وزیرستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 6 حجام قتل

تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں


ویب ڈیسک January 02, 2024
مقتولین کی میرعلی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں

شمالی وزیرستان میں پنجاب سے آکر کام کرنے والے 6 حجاموں کو قتل کردیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں موسکی سے 6 غیر مقامی افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کا تعلق پنجاب سے ہے۔

فائرنگ سے قتل کیے گئے تمام افراد پیشے کے لحاظ سے حجام تھے، جو پنجاب سے یہاں آکر کام کررہے تھے۔ مقتولین کی میرعلی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں۔ لاشوں کو میرعلی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مختلف پہلوؤں کے پیش نظر تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں