زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 30 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کا اضافہ

حکومت کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں 37کروڑ 50لاکھ ڈالر سمیت مجموعی طور پر41کروڑ ڈالر کی وصولیاں ہوئیں


Business Reporter May 30, 2014
حکومت کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں 37کروڑ 50لاکھ ڈالر سمیت مجموعی طور پر41کروڑ ڈالر کی وصولیاں ہوئیں. فوٹو: فائل

حکومت کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں 37کروڑ 50لاکھ ڈالر سمیت مجموعی طور پر41کروڑ ڈالر کی وصولیوں کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 30کروڑ67لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ۔

جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13ارب 43 کروڑ 95لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 23مئی کو اختتام پذیر ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ25لاکھ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 79 کروڑڈالر رہ گئے جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 32 کروڑ 92لاکھ ڈالر کے اضافے سے8ارب 64کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

مذکورہ ہفتے کے دوران حکومت کو ملٹی لٹرل، بائی لٹرل اور دیگر آفیشل ذرائع سے 41 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جس میں کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ملنے والے 37کروڑ 50لاکھ ڈالر شامل ہیں، اس دوران مرکزی بینک نے قرضوں کی ادائیگی اور دیگر آفیشل پیمنٹس کی مد میں 2کروڑ30لاکھ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں بھی کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔