باجوڑ میں دہشتگردی میں افغانستان سے لائے گئے امریکی اسلحے کے ثبوت منظرِعام پر

باجوڑ میں پاک افغان سرحد پار کرنے والے 3 دہشتگردوں کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کیا تھا


ویب ڈیسک January 02, 2024
باجوڑ میں پاک افغان سرحد پار کرنے والے 3 دہشتگردوں کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کیا تھا

پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر آگئے۔

افواج پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے ٹی ٹی پی کے خلاف دہشتگردی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

31 دسمبر کو بھی خیبر پختونخوا ضلع باجوڑ میں پاک افغان سرحد پار کرنے والے 3 دہشتگردوں کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کیا۔ اِن دہشتگردوں سے بھی M4 Carbine (امریکی ساخت) اور دیگر اسلحہ بر آمد ہوا۔

اِس سے پہلے 29 دسمبر کو بھی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں سے M-4 Carbine، AK-47 اور گولہ بارود برآمد ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |