نااہلی مدت میں اضافے کی درخواست نیب کو فوری ریلیف نہ مل سکا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب اپیل 4 جنوری کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک January 02, 2024
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب اپیل 4 جنوری کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی

قومی احتساب بیورو (نیب) کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے فوری ریلیف نا مل سکا۔

ہائیکورٹ میں نیب سزا یافتہ شخص کی دس سالہ نااہلی کم کرکے پانچ سال کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ سینئر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب محمد رافع پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کیسز میں نااہلی کی 10 سالہ مدت بحال کرنے کی درخواست سماعت کیلیے منظور

جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب پراسیکیوٹر سے پوچھا آپ نے متفرق درخواست کیوں دائر کی ؟ بغیر اپیل کے نوٹس ہوئے کیسے آپ کی یہ متفرق قابل سماعت ہے؟۔

نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ الیکشن کاغذات نامزدگی اپیل دائر کرنے کی کل آخری تاریخ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2002ء میں قائداعظم ہوتے تو وہ بھی نااہل ہوتے، چیف جسٹس

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے وہ ہمارا معاملہ نہیں ہم اس کے پابند نہیں ہیں، پرسوں مرکزی اپیل کے ساتھ یہ متفرق سنیں گے پھر دیکھیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی مرکزی اپیل چار جنوری کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں