پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے تمام شرائط پرعملدرآمد کا عزم
آئی ایم ایف کا اجلاس 11 جنوری 2024کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا
پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے ساتھ طے پانے والی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اور گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئی ایم ایف کو لیٹر آف انٹینٹ جاری کردیا گیا ہے جس میں 70کروڑ ڈالر کی دوسری قسط اور اقتصادی جائزہ کی آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری کے لیے تمام طے شدہ شرائط نافذ کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کی درخواست پر پہلے جائزے کی تکمیل کرے گا اور اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط 11 جنوری 2024 کو جاری ہوسکے گی۔
آئی ایم ایف کا اجلاس 11 جنوری 2024کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا جہاں پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
پاکستانی حکام نے ڈالر کے لیے مارکیٹ کی بنیاد پر شرح مبادلہ طے کرنے کے لیے بھی اپنے عزم کا اعادہ کیا اور یقین دلایا ہے کہ حکومت مالیاتی استحکام یقینی بنانے کے لیے پروگرام کے مقاصد حاصل کرنا ہوں گے۔