پانی کابحران شہریوں کیلیے اذیت کا سبب بن رہا ہے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی

عوام واٹر ٹینکر مافیا سے مہنگے اور منہ مانگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں،ارکان اسمبلی

عوام واٹر ٹینکر مافیا سے مہنگے اور منہ مانگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں،ارکان اسمبلی، فوٹو: فائل

حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی کو فراہمی آب کے منصوبے K-IVپر وفاقی و صوبائی حکومت کی عدم توجہی اور بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے کراچی کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف قرار دیا ہے۔


حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ قلت آب کے سبب عوام کا جینا محال ہوگیا ہے اور پانی کا سنگین بحران شہریوں کیلیے اذیت کا سبب بن رہا ہے،شہر کے مختلف علاقوں کے عوام واٹر ٹینکر مافیا سے مہنگے اور منہ مانگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں، کے فور منصوبے کے تحت کراچی کو 60کروڑ گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جاسکتا ہے لیکن وفاقی حکو مت کی جانب سے کے فور منصوبے کی تکمیل میں غیر سنجیدگی نظر آرہی ہے،حق پرست ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم نواز شر یف ، وزیر اعلیٰ سندھ اور متعلقہ وفاقی و صوبائی وزرا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پانی کی شدید قلت کا نوٹس لیتے ہوئے کے فور منصوبے پرکام شروع کرائیں ۔
Load Next Story