شکیب الحسن کا حکمران جماعت کی جانب سے ممبرپارلیمنٹ بننا یقینی

بظاہر مجھے کوئی رکاوٹ دکھائی نہیں دے رہی، بنگلہ دیشی آل راؤنڈر


Sports Desk January 03, 2024
بظاہر مجھے کوئی رکاوٹ دکھائی نہیں دے رہی، بنگلہ دیشی آل راؤنڈر۔ فوٹو: اے ایف پی

شکیب الحسن کے حکمران جماعت کی جانب سے ممبرپارلیمنٹ بننا یقینی ہوگیا۔

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کے حکمران جماعت کی جانب سے ممبرپارلیمنٹ بننا یقینی ہوگیا، اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا جس سے وہ بلامقابلہ کامیاب ہوسکتے ہیں۔

شکیب الحسن کو شیخ حسینہ کی پارٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا، انھوں نے آبائی علاقے میں اپنی انتخابی مہم بھی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

شکیب نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بظاہر مجھے کوئی رکاوٹ دکھائی نہیں دے رہی مگر بدستور میں الیکشن کے حوالے سے کافی بے چین ہوں، کرکٹ میں اگر ہمیں یقین بھی ہو کہ مخالف ٹیم بہت کمزور ہے، ہم ان کے خلاف آسانی سے جیت جائیں گے تب بھی میدان میں اترتے ہوئے دل کی دھڑکن بدستور تیز ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں