کیویز نے پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

میٹ ہنری اور لوکی فرگوسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے


ویب ڈیسک January 03, 2024
میٹ ہنری اور لوکی فرگوسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے (فوٹو: کرک انفو)

پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ نے ٹی20 سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستان کیخلاف 5 میچز کی ٹی20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جبکہ آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل انجری کے شکار میٹ ہنری بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

کیوی اسکواڈ؛ کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، مارک چیپمین، جوش کلارک سن، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی اور ٹم ساؤتھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ابرار احمد اَن فٹ؛ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز سے باہر

میٹ ہینری اور لوکی فرگوسن کی واپسی ہوئی ہے تاہم کپتان کین ولیم سن اور لوکی فرگوسن تمام پانچ میچز نہیں کھیلیں گے۔

مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان، 3 وکٹ کیپر شامل

پاکستان کیخلاف اہم سیریز کیلئے کیوی ٹیم پر کائل جیمی سن اور مائیکل بریس ویل مکمل فٹ نہیں جبکہ رچن روندرا کو سیریز کیلئے آرام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز پر مشتمل میچز 12، 14، 17، 19 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں