نئی حکومت کو آئی ایم ایف سے 24 ویں پروگرام پر مذاکرات کرنا ہونگے بزنس کونسل

پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے اور کہیں سے مدد آنے کی توقع نہیں ہے، ایجنڈا

پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے اور کہیں سے مدد آنے کی توقع نہیں ہے، ایجنڈا۔ فوٹو: فائل

پاکستان بزنس کونسل نے کہا ہے کہ نئی حکومت کو سب سے پہلے آئی ایم ایف سے 24 ویں پروگرام پر مزاکرات کرنا ہوگا۔

نئی منتخب ہونے والی حکومت کو سب سے پہلے آئی ایم ایف سے 24 ویں پروگرام پر مزاکرات کرنا ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام طویل المدت ہو جس کا مقصد اصلاحات ہوں، ماضی کی طرح قلیل مدتی شرائط بھرا پروگرام نہ لیا جائے۔

یہ بات پاکستان بزنس کونسل نے انتخابات میں کامیابی کے بعد منتخب ہونے والی نئی حکومت کے لیے اپنے مرتب کردہ ایجنڈے میں کہی گئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: ٹیکس ادا کرنیوالوں سے زیادہ ٹیکس لینا کارنامہ نہیں، بزنس کونسل

کونسل کے ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے اور کہیں سے مدد آنے کی توقع نہیں ہے۔ ٹیکس دہندگان سے زیادہ ٹیکس لیکر، توانائی کے نرخ بڑھا کر ریونیو ہدف پورا کرنا آسان ہوگا۔

ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ نئے پروگرام کا مقصد توانائی کے شعبے میں گہرے اصلاحات ہوں، نادہندگی کے خدشات کم کرنے اور اعتماد بحالی کے لیے قرضوں کی پروفائلنگ ناگزیر ہے۔
Load Next Story