2600 پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات مسترد ہوئے سپریم کورٹ میں دستاویزات جمع

پی ٹی آئی ویڈیو ثبوت بھی سپریم کورٹ میں دوران سماعت پیش کرے گی


ویب ڈیسک January 03, 2024
(فوٹو: فائل)

پی ٹی آئی وکلاء نے لیول پلیئنگ فیلڈ میں اضافی دستاویزات سریم کورٹ میں جمع کروا دی جس میں بتایا گیا کہ دو ہزار سے زائد رہنماؤں کے کاغذات مسترد کیے گئے۔

اضافی دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی کے 668 ٹاپ لیڈر شپ کے کاغذات مسترد ہونے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کر دیا گیا، پی ٹی آئی کے 2000 کے قریب حمایت یافتہ اور سیکنڈ فیز کے رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی چھننے کے 56 واقعات پیش آئے، پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ گان کی گرفتاریاں کی گئیں، پی ٹی آئی ویڈیو ثبوت بھی سپریم کورٹ میں دوران سماعت پیش کرے گی۔

پی ٹی آئی کی انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کے لیے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں