لاہور ہائیکورٹ بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی پٹیشن پر اہم سوالات اٹھادیے


ویب ڈیسک January 03, 2024
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی پٹیشن پر اہم سوالات اٹھادیے

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ہائی کورٹ نے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمشنر پنجاب پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کررہا۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ درخواست ناقابلِ سماعت ہے اور درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی پٹیشن پر سوالات اٹھاتے ہوئے جواب مانگ لیے۔

عدالت نے پوچھا کہ کیا ہائیکورٹ ان معاملات میں دخل اندازی کر سکتی ہے جو سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہوں، کیا جو ریلیف کسی اور عدالت سے ملا ہے یہی ریلیف لاہور ہائیکورٹ دے سکتی ہے؟ کیا سیاسی جماعت نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 ( 5) کو چیلنج کیا ہے؟ درخواست گزار ان سوالات کے تحریری جواب جمع کرائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |